پختونخوا حکومت کا پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ مذاکرات کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے قبائلی اضلاع کےلیے تشکیل کردہ ایڈوائزری کمیٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیرنے کہا کہ پی ٹی ایم کے جتنے تحفظات ہیں انہیں ختم کرنے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں کیونکہ قبائلی علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں اس لئے انہیں باضابطہ طور پر دعوت بھیج رہے ہیں اور 26 مارچ کو جرگہ پی ٹی ایم سے مذاکرات کرے گا۔

وزیراعلی ہاؤس کے جرگہ ہال میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اجمل وزیرنے کہا کہ وزیراعلی نے یہ کمیٹی بنائی ہے جس میں قبائلی رہنما، سینیٹر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں اور اسے آئینی حیثیت حاصل ہے۔

اجمل وزیرنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبے قبائلی اضلاع کو حصہ دینگے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق قبائلی علاقوں میں ترقی کیلئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی خود مختار ہے۔

Comments are closed.