اسلام آباد : طیبہ گل کے الزامات سے متعلق کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈی جی نیب شہزادسلیم کی پی اے سی میں طلبی کیخلاف درخواست پراٹارنی جنرل کو20 جولائی کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے سٹے آرڈر کی درخواست پربھی نوٹس جاری کیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی درخواست پرسماعت کی ، عدالت نے پوچھا کہ کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف عدالت رٹ جاری کرسکتی ہے ؟ کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ وکیل ڈی جی نیب نے موقف اپنایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کام سرکاری فنڈزکا آڈٹ کرنا ہے ہراسگی الزامات پرطلب نہیں کرسکتے، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پارلیمان کا حصہ ہے؟18جولائی کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طلب کیا طلبی کا حکم نامہ معطل کیا جائے، عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو20 جولائی کو طلب کرل یا
Comments are closed.