طیبہ گل حراساں کیس: عمران خان اور سابق چیئرمین نیب کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد : طیبہ گل حراساں کیس میں انکوائری کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کر لیا ہے۔

طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انکوائری کمیٹی نے عمران خان ، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی طلبی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

طیبہ گل کے الزامات پر لاہور احتساب عدالت نے پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کو انکوائری آفیسر مقرر کر رکھا ہے، انکوائری کے احکامات طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نون کی شکایت پر دیئے گئے۔

انکوائری کمیٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ہوسٹ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، طلبی کے نوٹس میں 11 اپریل کو اسلام آباد پولیس لائنز پیش ہو کر اپنا موقف دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments are closed.