راولپنڈی کی 7 تحصیلوں کے اساتذہ کا مطالبات کے حق میں بنی گالہ احتجاج

تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کامیاب،اساتذہ کے مسائل کے حل کےلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد : بنی گالہ میں ایک بار پھراساتذہ کا احتجاج۔پی ٹی آئی اور پرائیویٹ اساتذہ کے درمیان مزاکرات کامیاب ہو گئے۔پنجاب حکومت نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی۔

راولپنڈی کی 7 تحصیلوں کے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ نے بنی گالہ میں دھرنا موخر کر دیا۔دس محرم تک مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کا عندیہ بھی دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبے پر قائم ہیں مگر محرم کے احترام میں احتجاج موخر کیا دس محرم تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو دوبارہ احتجاج کرینگے۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے اور جب تک اعظم کاشف کا عہدے سے ہٹایا نہیں جائیگا تب تک ہم تمام اسکول بند رکھیں گے ۔ہم نے پرامن احتجاج کیا اور احتجاج کرنا ہمارا حق تھا۔ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ جلد تسلیم کیا جائیگا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر تعلیم مراد داس کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی سی ای او کاشف اعظم اور اساتذہ سے انکوائری کرکے اپنی تجاویز تیار کرے گی۔

Comments are closed.