اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک اور معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سفاک ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کو تھانہ رمنا پولیس کو جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے قریب سے ایک گیارہ سالہ بچی کی لاش ملی جسے پمز ہسپتال پہنچایا گیا۔پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی ثابت ہوئی ہے جبکہ معصوم بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اور جسم پر خراشوں اور زخموں کے بھی نشانات ملے ہیں۔ پمز ہسپتال کے تین رکنی میڈیکل بورڈ نے بچی کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے فوری نوٹس لے کر واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ونگ عطاء الرحمن کی سربراہی میں الگ سے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے متعلقہ پولیس کو نامعلوم سفاک ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
Comments are closed.