تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں، اس دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت رینجرز اور پولیس سمیت تمام ادارے شامل ہوں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، وہ بس تیاری رکھیں اور آنے والے بنیں، عمران خان کے دھرنے کو سنبھالنے کی تیاری پوری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد پر چڑھائی چاہتے ہیں، اس دھرنے کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت رینجرز اور پولیس سمیت تمام ادارے شامل ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، بہت جلد اس فتنے کا قلع قمع کیا جائے گا۔

Comments are closed.