تحریک انصاف کا مری روڈ پراحتجاج ختم،رکاوٹیں ہٹ گئیں،ٹریفک بحال
شہریوں نے احتجاجی کیمپ میں آکر راستوں کی بندش پر احتجاج کیا،پارٹی کی ہدایت پر سڑک سے رکاوٹیں ہٹارہے ہیں تاہم احتجاجی کیمپ لگا رہے گا:فیاض الحسن چوہان
تحریک انصاف نے مری روڈ سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔ٹریفک بحال ہوگئی۔فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں احتجاجی کیمپ لگا رہے گا۔
مری روڈ پر شمس آباد کے مقام پر تحریک انصاف کا احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری رہا۔۔اس دوران ٹریفک کی روانی متاثررہی۔شہریوں نے احتجاجی کیمپ میں آکر راستوں کی بندش پر احتجاج بھی کیا۔
دوپہر کو فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیاکہ پارٹی کی ہدایت پر سڑک سے رکاوٹیں ہٹارہے ہیں تاہم احتجاجی کیمپ لگا رہے گا۔فیاض الحسن چوہان کے اعلان کے بعد شمس آباد میں سڑک پر لگایا گیا کیمپ ختم کر دیا گیا۔
Comments are closed.