سیلاب سے خوفناک تباہی،اموت 1191 ہوگئیں،پونے 4 لاکھ افراد بے گھر
مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں87 افرا زخمی ہوئے، ملک بھر میں 3لاکھ 72 ہزار 8 سو 23 گھرمکمل تباہ ہوئے،243 پلوں اور 173 دکانوں اور 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ
اسلام آباد : سیلاب کی تباہ کاریاں جاری۔مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں87 افرا زخمی ہوئے۔اموات کی مجموعی تعداد 1191 ہوگئی۔3 لاکھ 72 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بارشوں اور سيلاب سے مزيد 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد 1191 ہوچکی ہے۔گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران پنجاب ایک۔خیبرپختونخوا 7۔بلوچستان میں4 اور سندھ میں 15 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سيلاب سب سے زيادہ سندھ میں 422 اموات ہوئیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 253 ۔خيبرپختونخوا میں 264۔پنجاب میں 188۔گلگت بلتستان میں 22۔آزاد کشمیر میں 41 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 87 افراد زخمى ہوئے۔ زخمى ہونے والے افراد کی کل تعداد 3641 ہوگئی۔سب سے زیادہ پنجاب میں 2023۔سندھ میں 1101۔بلوچستان 164۔خيبر پختونخوا میں 327 ۔آزاد کشمير میں 21 افراد زخمى ہوئے۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 3لاکھ 72 ہزار 8 سو 23 گھرمکمل تباہ ہوئے۔243 پلوں اور 173 دکانوں اور 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مويشيوں کا نقصان ہوا۔
Comments are closed.