دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جوعدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال، دہشتگردی کا خطرہ علاقائی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہاہے کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جوعدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، اس سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے ہی ممکن ہے ،انسداد دہشتگردی کی جنگ میں عراقی قوم کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پر عراقی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ نے پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی اورائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی الگ الگ ملاقات کی اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.