افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ،ایک سپاہی شہید،پاک فوج کا بھرپورجواب

شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان کی ملٹری چیک پوسٹ پرفائرنگ کی گئی،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : دہشت گردوں کا افغان سرزمین سے پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، ترجمان پاک فوج کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔پاک آرمی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان کی ملٹری چیک پوسٹ پرفائرنگ کی جس کا بھرپورجواب دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس حوالدار وقارعلی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 32 سالہ شہید کا تعلق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور سے تھا، افغانستان کی سرزمین باربار پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہورتی ہے جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے اور افغان حکام پر زوردیتا آیا ہے کہ بارڈر منیجمنٹ کے لئے موثراقدامات کرے،

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہی ں۔

Comments are closed.