خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3 امن دشمن ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپتخونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےتین دہشت گردوں کومار دیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ ،مواصلاتی آلات اور کرنسی برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں کامیابی سے جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گلکچھ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی ،فورسز کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

دہشتگرد فائرنگ کرتے ہوئے قریبی پہاڑی علاقے میں چھپ گئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا پیچھا کیا،فائرنگ کے تبادلے میں تین دیشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ، مواصلاتی آلات، اور لوکل کرنسی برآمدہوئی ہے۔

Comments are closed.