سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکورٹی فورسزنے ہنگو میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار مطلوب دہشتگردوں ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہنگو میں آپریشن کیا، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے محاصرہ کیے جانے پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔  فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد ہنگو کے کلایا بازار خودکش حملے میں ملوث تھے۔ جس میں کئی معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

Comments are closed.