راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں آپریشن کرتے ہوئے سرکردہ کمانڈرز سمیت سات دہشتگرد ہلاک کر دئیے ۔ آپریشن نے بھاری مقدار میں ا سلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ محاصرے پر دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈز سمیت سات دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلاک دہشت گرد مکران میں حالیہ فائرنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشنز جاری رہیں گے ، کسی کو بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
Comments are closed.