دہشتگرد دشمنوں کے دست و بازو،عدم استحکام چاہتے ہیں، وزیراعظم
پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے،مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،پاکستان کے عوام اورسیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے عظیم قربانیاں دی ہیں:شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوالدار محمد امیراورعام شہری کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر خود کش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔دہشت گرد دشمنوں کے دست و بازو ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے۔پاکستانی عوام کے خون کی ہر بوند کا حساب لیں گے۔مجرموں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیزپراپنی جانیں نچھاور کر دیں۔وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا۔ صدرمملکت عارف علوی۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.