اکائونٹس پکڑے گئے،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں آرہا؟ محمد زبیر

ملک میں دوقانون ہیں،ایک 22 کروڑ اور دوسرا لاڈلے کیلئے،عمران خان سچے ہیں تو فنانشل ٹائم پرکیس کریں،لیگی رہنما

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اکائونٹس پکڑے جاچکے۔الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ کیوں نہیں سنا رہا۔چیف جسٹس معاملے پرازخود ایکشن کیوں نہیں لیتے۔ملک میں دوقانون ہیں۔ایک 22 کروڑ اور دوسرا لاڈلے کیلئے ہم گرفتارنہیں کررہے۔عمران خان حساب دیں۔بھاگتے کیوں ہیں۔

سابق گورنرسندھ اورن لیگی رہنماء محمد زبیرنے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 8 سال سےممنوعہ فنڈنگ کیس کامعاملہ الجھا ہوا ہے۔عمران خان کبھی سپریم کورٹ توکبھی الیکشن کمیشن جاتے ہیں۔اب فنانشل ٹائمز کی خبرکوبھی کیس کا حصہ بنایا جائے۔عمران خان سچے ہیں تو اخبار کے خلاف کیس کریں۔

نوازشریف کے کیسزکا حوالہ دیتے ہوئے محمد زبیرنے کہا کہ پارٹی لیڈرحساب دینے سے بھاگےرہا۔سابق چیف جسٹص ثاقب نثارعمران خان کو صادق وامین کا لقب دیا تھا قوم نے نہیں۔عمران خان قانون سے بالاترنہیں ہیں۔

Comments are closed.