شہبازگل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست قابل سماعت قرار

اسلام بائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا، سیشن کورٹ کو فریقین کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم، ٹرائل کورٹ کی جانب سے شہباز گل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نےشہازگل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر درخواست قابل سماعت قرار دے دی ۔ ٹرائل کورٹ نے شہبازگل کو نوٹس جاری کرکے بدھ کوجواب طلب کرلیا۔پراسیکیوٹر نے کہاکہ نتیجے تک پہنچنے کیلئے بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کی ضرورت ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نےتمام پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔۔

سیشن کورٹ میں سماعت کے موقع پر شہباز گل کے وکیل نے کہاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد جبکہ سیشن عدالت نے بھی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے دیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو نوٹس بھی جاری نہیں کیا ،پولیس پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ عدالت اِن کو نوٹس جاری کر دے اور کل فریقین کے دلائل سن لے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم میں لکھا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے،عدالت نے استفسارکیاکہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے؟اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ قانون میں 15 دن کے ریمانڈ کی گنجائش ہے جبکہ شہباز گِل کا صرف دو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، نتیجے تک پہنچنے کیلئے بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کی ضرورت ہےجوڈیشل مجسٹریٹ نےتمام پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف شہباز گل کے موبائل فون ڈرائیور کے پاس ہونے کے بیان پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔۔

Comments are closed.