آرمی چیف آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان کا دورہ کریں گے
پاک فوج کے 157 ہیلی کاپٹرز نے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور راشن فراہمی کےلئے پرواز بھری، ایک ہزار 87 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا، آئی ایس پی آر
اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان کا دورہ کرینگے۔آرمی چیف سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں جائزہ لیں گے۔دوسری جانب سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کےلئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کےلئے 1135 ہیلپ لائن فعال ہے۔۔شہری کسی بھی مدد کےلئے ان ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔۔پاک فوج کے 157 ہیلی کاپٹرز نے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور راشن فراہمی کےلئے پرواز بھری۔ ایک ہزار 87 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا۔ آرمی ایوی ایشن کے ذریعے 72 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔مختلف میڈیکل کیمپوں میں 51 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں امدادی سامان جمع کرنے کےلئے 221 ریلیف پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ان پوائنٹس پرایک ہزار 231 ٹن امدادی اشیا،غذائی اشیا اور ادویات جمع کی گئی ہیں۔جو متاثرہ علاقوں کو پہنچائی جارہی ہیں۔ ایف ڈبلیو او نے نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کے ساتھ مل کر قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی بروقت بحالی کویقینی بنایا۔سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو بڑھانے کے لیے اضافی انجینئر اور طبی عملہ کراچی منتقل ہوگئے۔
Comments are closed.