اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے، فواد چودھری
جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا، فواد چودھری
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔
جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا، اسحق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 27, 2022
فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعویٰ دب کر رہ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانچ سال خود ساختہ جلا وطنی کے بعد گزشتہ رات پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
Comments are closed.