ملک کوغلط انداز سے چلانے کی کوشش کوناکام بنائیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے دور چار ہے ، ملک کو غلط انداز میں چلانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نو منتخب ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید کرتا ہوں کہ جس ذمہ داری کا آپ نے حلف اٹھایا ہے اس کا سب سے بڑا حق عام آدمی کا ہے ،اور امید کرتا ہوں کہ مہنگائی کو کنٹرول کر کے عام آدمی کو ریلیف مہیا کریں گے۔

وزیر داخلہ نے ملکی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ملک اس وقت مشکل حالات سے دور چار ہے ، ملک کو غلط انداز میں چلانے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Comments are closed.