لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے اتنی خوفزدہ ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے پہلے اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشورہ کیا، انتخابات کے انعقاد سے متعلق 90 دن کی آئینی شق ناقابل تسخیر ہے، بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور الیکشن کمیشن آئین کا مکمل مذاق اڑا رہے ہیں۔
Comments are closed.