پرائس میٹر ڈاٹ پی کے اپنے صارفین کوہزاروں اسٹورز کی سینکڑوں اقسام کی لاکھوں مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ کر کے بہترین قیمتیں اور حیرت انگیز بچت فراہم کرتی ہے۔
پرائس میٹر ڈاٹ پی کے نے عوام کے لیے اپنی باضابطہ ویب سائٹ کا اجراء کر دیاہے یہ پاکستان کا پریمیم آن لائن قیمتوں کے موازنے کا پورٹل ہے جو اپنے صارفین کو 1200سے زائد اسٹورز کی لاکھوں مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ کرنے کی سہولت دیتاہے۔قیمت کے موازنے کی دیگر ویب سائٹس کے برعکس پرائس میٹر کی پوری توجہ آن لائن خریداری میں بچت اورآسانی فراہم کرنے پرہے اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ بالکل مفت ہے صرف اکاؤنٹ بنائیں اور آج سے ہی بچت کرنی شروع کر دیں۔
پرائس میٹر ڈاٹ پی کے” پاکستان کا بچت کا سرچ انجن ہے“اور پورے پاکستان کے 1200 سے زائد اسٹورزتک رسائی رکھنے والا اپنی طرز کاسب سے بڑا بچت کا پہلاسرچ انجن ہے۔ یہ ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں صارفین نہ صرف اپنی مطلوبہ اشیاء کی قیمتیں ڈھونڈ سکتے ہیں بلکہ ان کا موازنہ کر سکتے ہیں ۔عام الفاظ میں یہ آن لائن خریداری کا معاون ہے۔
قیمت کے موازنے کی دیگر ویب سائٹس کے برعکس پرائس میٹرڈاٹ پی کے ۔۔۔۔کے صرف کچھ کلکس آپ کا وقت بچاتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں یہ صارفین کی بچت اورگھر اورددفاتر کے اخراجات کے لیے بہترین بجٹ بنانے کے لیے انہیں موجودہ ڈسکاؤنٹ آفرزسے آگاہ رکھتا ہے۔
پرائس میٹر ڈاٹ پی کے صرف قیمتوں کے موازنے تک ہی محدود نہیں اس میں آپ اپنی فیورٹ شاپنگ لسٹ بنا کر نہ صرف قیمتوں پرنظر رکھ سکتے ہیں بلکہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر بھی کرسکتے ہیں اور آف لائن خریداری کے وقت قیمتوں کا تخمینہ بھی لگا سکتے ہیں۔ اس سے صارفین کو اصل اور نئی قیمتوں کا پتہ چلتا ہے۔
اس کے علاوہ خریداری میں سہولت کے علاوہ یہ صارفین کو تازہ ترین قیمتوں سے بھی آگاہ رکھتا ہے اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے برانڈز کی تمام مصنوعات کو جانچنے اور قیمتوں کا موازنہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کا استعمال بہت آسان ہے صرف سرچ بار میں مطلوبہ چیز کا نام لکھیں اس کی قیمت کی لسٹ کے ساتھ مختلف صفحات کھل جائیں گے۔ کسی بھی انفرادی آئٹم پرکلک کرنے سے اس سے متعلق تفصیلات، آفرز، لوگوں کا نکتہ نظر حتیٰ کہ بین الاقوامی قیمتوں کی معلومات بھی مل جائیں گی۔
پرائس میٹرکا ذہین اے آئی خود بخود غیرمتعلقہ نتائج فلٹر کرتے ہوئے صرف مطلوبہ نتائج فراہم کرتا ہے اور پرانی قیمتوں کا ریکارڈ رکھتے ہوئے آپ کوریٹلرز کی جھو ٹی ڈسکاؤنٹ آفرز سے بھی بچاتاہے۔
اسٹورمالکان اور مارکیٹرز کے لیے پرائس میٹر ڈاٹ پی کے دوسرے برانڈز کے ساتھ مقابلے اور قیمتوں کے موازنے کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتا ہے۔
مختلف ویب سائٹس کے غیرتسلی بخش نتائج کی نسبت پرائس میٹر ڈاٹ پی کے سے سیکنڈزمیں 1200سے زائدآن لائن اسٹورز سے آپ کے مطلوبہ نتائج فراہم کرتا ہے۔ اگلی مرتبہ جب بھی آپ کسی ڈیل کی تلاش میں ہوں تو بہترین نتائج کے لیے کسی اورسرچ انجن کی بجائے معیاری پرائس میٹر ڈاٹ پی کے”بچت کا سرچ انجن“ ہی استعمال کریں۔
Comments are closed.