دلہن 3 لاکھ روپے لیکر فرار، بارات لانے والا دلہا خالی ہاتھ لوٹ گیا

بارات لایا مگر دلہن اور اس کے گھر والے نہیں ہیں، دلہن کے گھر والوں کو 3 لاکھ روپے بھی دیئے تھے، دلہا

خانیوال میں ملتان سے بارات لے کر آنے والے دلہے کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔

مخدوم رشید ملتان سے دلہا بارات لیکر خانیوال پہنچا تو پتہ چلا دلہن اور گھر والے موجود نہیں۔

دلہا کا کہنا ہے کہ بارات لایا مگر دلہن اور اُس کے گھر والے نہیں ہیں، دلہن کے گھر والوں کو 3 لاکھ روپے بھی دیئے تھے۔

دلہا کا کہنا تھا کہ ملنے والوں نے رشتہ کراویا تھا۔ دلہا نے کارروائی کیلئے تھانا سٹی میں درخواست جمع کروادی۔

Comments are closed.