فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ بینکنگ کورٹ سنے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ
طارق شفیع اور فیصل مقبول کو 5 روزمیں شامل تفتیش ہونے کا حکم،عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظت ضمانت میں بھی 2 ہفتے کی توسیع کردی
اسلام آباد : فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کا مقدمہ بنکنگ کورٹ ہی سنے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کا عدالتی دائرہ اختیار واضح کردیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کرتے ہوئے طارق شفیع اور فیصل مقبول کو 5 روزمیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کی حفاظت ضمانت میں بھی 2 ہفتے کی توسیع کردی۔
عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔ملزم طارق شفیع اور فیصل مقبول اپنے وکیل راجہ قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل طارق شفیع نے فارن ایکسچینج ایکٹ مقدمہ کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔عدالت نے طارق شفیع سے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں؟۔
وکیل نے بتایا کہ ہم سپیشل جج سینٹرل کے پاس گئے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پہلے یہ طے کرلیتے ہیں کہ دائرہ اختیار کیا بنتا ہے۔ملزمان شامل تفتیش ہو جائیں اور بنکنگ کورٹ سے رجوع کریں۔
Comments are closed.