لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اہنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔
عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے PTI کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 7, 2023
سابق وزیراعظم نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
Comments are closed.