توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا

وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اسلام آباد: توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا ہے۔ انرجی سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زائد ہے، پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے زائد ہے۔پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نےلیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 80 ارب روپے مانگے ہیں۔ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Comments are closed.