اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا ہے اور اسحاق ڈار نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا تھا۔ اسحاق ڈار کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے بھی پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنائے تاہم اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم کر کے معیشت کو نقصان پہنچایا لیکن اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی۔ ہمارا دورہ امریکہ کامیاب رہا اور ہم نے غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں میں نے اپنے ملک کو درپیش مسائل کا مقدمہ رکھا اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مزید اقدامات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی۔
Comments are closed.