انتخابات کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو رکھا جا سکتا ہے، فواد چودھری
عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقٹصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی، فواد چودھری
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، انتخابات کے لیے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو رکھا جا سکتا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقٹصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1569573172038766592
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.