اسلام آباد : پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کہتے ہیں کہ اس صورتحال میں ان کی تجویز الیکشن کمیشن پر ضروری نہیں ہوگی۔ میں کوئی ماورائے آئین و قانون اقدام اٹھانا نہیں چاہتا، عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے۔
پنجاب اسمبلی میں عام انتخابات کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے حکام کے درمیان مشاورتی ملاقات ہوئی۔جس میں الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک تھے۔ پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب کو بریف کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ نہیں دی،گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں نے تحلیل نہیں کی، آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کے مجاز میں نہیں، اس صورتحال میں ان کی تجویز الیکشن کمیشن پر ضروری نہیں ہوگی۔ میں کوئی ماورائے آئین و قانون اقدام اٹھانا نہیں چاہتا، عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے ،گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن کو اپنے جواب میں کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن صوبے کے مالی مسائل پر بیفگ بھی دے چکے ، آج کے مشاورتی اجلاس میں دوبارہ بریفنگ کی ضرورت نہیں۔اس مقصد کیلئے ہم قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ آئین و قانون کی ضروری تشریح کی جائے۔
Comments are closed.