اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ احمقانہ،پرویز الہٰی کی کیا حیثیت؟ رانا ثنا اللہ

عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہےہیں، اگرسسٹم سےمسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں،الیکشن کےبعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے،پیپلزپارٹی نےجب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سےآج تک پنجاب میں داخل نہیں ہوسکی،اعظم سواتی نےجوباتیں کیں کیاوہ کرنےوالی ہیں؟کیایہ مناسب گفتگوہے؟، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

اسلام آبا د: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعلان غیرمنطقی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہےہیں۔ اگرسسٹم سےمسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں۔الیکشن کےبعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے۔پیپلزپارٹی نےجب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سےآج تک پنجاب میں داخل نہیں ہوسکی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نےغصے میں آ کراسمبلیاں توڑنےکی بات کی۔ پرویزالہٰی کی اپنی حیثیت کیا ہےکہ وہ آدھے منٹ میں اسمبلی توڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ پرویزالہٰی کے پاس جو اختیارہے اس کو کیسے روکنا ہے یہ ہمیں پتہ ہے۔پرویزالہٰی بطوروزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑسکیں گے۔ہمیں یہ بھی پتہ ہوتاہےکہ ان کی میٹنگزمیں کیاباتیں ہوتی ہیں۔اگرہم نےآج تک ان کوروکاہےتوکچھ ہمیں پتہ توہےنہ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے15سے20لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے۔اسمبلیاں توڑنےکافیصلہ احمقانہ ہےاس کیساتھ لوگ کھڑےنہیں ہونگے۔پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ کےدرمیان ہے۔اگردونوں اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں پھربھی میری تجویزیہی ہےکہ صرف وہاں الیکشن کروائیں۔پیپلزپارٹی اس وقت کسی صورت سندھ میں الیکشن نہیں چاہےگی۔مولاناچاہیں گےکہ وفاقی حکومت رہےاورخیبرپختونخوامیں الیکشن ہوجائیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہن اتھا کہ اگلےالیکشن سےمیں نوازشریف کاپارٹی کو لیڈ کرنابہت ضروری ہے۔لوگوں کوریلیف دینےکیلئےہمیں4سے6مہینےدرکارہوں گے۔ابھی توہم نےلوگوں کوتڑپاکےرکھ دیاہے۔ہم نےسیاسی نقصان اٹھایاہےلیکن ہم نےریاست کوبچالیا۔6مہینےبعد ہم اس پوزیشن میں ہونگےکہ پنجاب میں الیکشن جیت سکتےہیں۔اگر2صوبوں میں انتخابات ہوتےہیں اورہماری پوزیشن بہترہوتی ہے وفاق میں مدت بڑھابھی سکتےہیں۔مفتاح اسماعیل 2ماہ پہلےخودکہہ رہےتھےکہ ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں ہے۔جب یہ حکومت سےنکلیں گےتوان کولگ پتہ جائےگاکہ اپوزیشن ہوتی کیاہے؟۔جب یہ حکومت سےنکلیں گےتوان کوپتہ چلےگاکہ آٹےاوردال کےباوکیاہے۔اعظم سواتی نےجوباتیں کیں کیاوہ کرنےوالی ہیں؟کیایہ مناسب گفتگوہے؟۔

Comments are closed.