اسلام آباد : سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر نے ق لیگ کے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے میں واضح ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹی کو دسترس حاصل ہے، فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہی قبول ہوگا، میری نظر میں ڈپٹی سپیکر نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف زرداری نے وہ کیا جو سیاستدان کرتے ہیں، وہ چوہدری شجاعت کے پاس گئے اور ووٹ مانگا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا پہلا حصہ پارلیمانی پارٹی جب کہ دوسرا حصہ پارٹی سربراہ کے حوالے سے ہے۔
Comments are closed.