حملے کا رخ وہاں موڑا جارہا ہےجہاں ملزم نہیں ملے گا، خواجہ آصف
اس ساری چیز کو سبوتاژ کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی،کل کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے،ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا،بینظر اور لیاقت علی خان کے قتل کے سوالوں کے جواب ملے؟، قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا۔اس ساری چیز کو سبوتاژ کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔کل کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کے معاملے کو سیاسی بنایا جارہا ہے۔وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ اگر واقعہ کے پیچھے سازش ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔یہ لوگ معاملے کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں۔ساتھ ہی جے آئی ٹی بنانے کی بھی پیش کش بھی کر دی۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ جس تھانے کی حدود میں واقع ہوا وہ سارا تھانہ معطل کر دیا گیا۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب پر گرفتار ملزم کو اپنے ساتھ لے جانے کا الزام بھی لگا دیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ خونی مارچ ہے۔۔کنٹینر کےگرد اب تک چار لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔وزیردفاع نے کہا اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہیں کہ اب یہاں کیا ہوگا۔بینظر اور لیاقت علی خان کے قتل کے سوالوں کے جواب ملے؟۔
Comments are closed.