اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کر دیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں ، موبائل اور ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹادی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی گئی، اعلامیہ
اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی۔ پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کر دیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کے لئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دے دی گئی۔ گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائیزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمپنی کی کھاد کے لئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں ، موبائل اور ہوم اپلائنس کے علاوہ درآمدی سامان پر سے پابندی ہٹادی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی میں تجویز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کر دیا گیا ہے
Comments are closed.