الیکشن کمیشن نے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد مردہ ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دئیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔

دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن کی پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ 8 ہزار 895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیا۔ دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز کے مردہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو غلطی سے مردہ قرار دینے کا انکشاف ہوا۔

الیکشن کمیشن کے دستاویز میں کہا گیا کہ مردہ قرار دئیے گئے ووٹرز کوٹائپنگ غلطی کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو ووٹرز لسٹوں کو رینڈم چیکنگ کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے ووٹرز لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے

Comments are closed.