الیکشن کمیشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پول ڈے مقرر کرنے کیلئے گورنرز سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن دونوں صوبوں میں انتخابات کے لیے تیار ہے ، انتخابی مواد سمیت پولنگ اسٹیشنز اور ووٹرز لسٹیں تیا رکر لیں ہیں،الیکشن کمیشن اجلاس کو بریفنگ

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پول ڈے مقرر کرنے کے لیے گورنر ز سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنرز کی جانب سے پول ڈے مقرر کیے جانے کے بعد انتحابی  شیڈول جاری کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب  کے پی کے اور ضمنی انتخابات سے متعلق  تیاریوں پر غور کیا گیا، اجلاس میں دونوں صوبوں میں پول ڈے مقرر کرنے کے لیے گورنر ز سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنرز کی جانب سے پول ڈے مقرر کیے جانے کے بعد انتحابی  شیڈول جاری کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا کہ پریذائڈنگ  افسران اور دیگر پولنگ عملے کی تقرری کا اعمل جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن دونوں صوبوں میں انتخابات کے لیے تیار ہے ، انتخابی مواد سمیت پولنگ اسٹیشنز اور ووٹرز لسٹیں تیا رکر لیں ہیں ، اجلاس میں ممبران ، صوبائی الیکشن کمیشنرز اور تمام وونگز کے حکام شریک ہوئے۔

Comments are closed.