فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخاب 25 جنوری کو ہو گا

کاغذات نامزدگی 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے،جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی،کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے، ووٹنگ سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گی، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخاب 25 جنوری کو ہو گا۔الیکشن کمیشن نے شیڈیول جاری کر دیا۔سندھ سے جنرل نشست فیصل واوڈا کےاستعفیٰ سے خالی ہوئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جائیں گے۔جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جا سکیں گے۔ووٹنگ سندھ اسمبلی کی عمارت میں ہو گی۔

Comments are closed.