ایگزیکٹو کو فیصلوں پر بلاتاخیر عمل کرنا چاہیے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
عدلیہ نے اسمبلیوں کی بحالی کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے رولنگ کیس میں آئین کی درست تشریح کی۔ عدم اعتماد کی تحریک میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا۔ سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا غیر آئینی قرار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے آئین سے متصادم رولنگ دی۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنخاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر آئین کا نفاذ کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا جوڈیشیل کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ تعیناتیاں شفافیت اور میرٹ پر ہونی چاہیے۔ عدلیہ معاشی معاملات میں تحمل سے کام لیتی ہے۔ عدلیہ اکیلے چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی۔ ایگزیکٹو کو فیصلوں پر بلاتاخیر عمل کرنا چاہیے۔ بوگس کیسز کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز سنے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں جوڈیشیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چندہ کے انتظامات کیے ہیں۔ حالیہ سیلاب سے بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ۔سستا اور فوری انصاف ہماری ترجیح ہے۔ عدلیہ آئین کے دفاع اور قانون کی رکھوالی ہے۔ رول آف لاء اور بنیادی حقوق کے ضامن ہیں۔ آرٹیکل 9 کے تحت شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی زمہ داری ہے
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدلیہ اپنی زمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ عدلیہ نے ٹرانسجینڈر کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ دیاہے۔ عدلیہ نے اقلیتوں کے حقوق سمیت سکولوں سے متعلق اہم فیصلے دیئے۔ عدلیہ نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے اور جمہوری بالادستی کے لیے اہم فیصلے دیئے۔
جوڈیشیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدلیہ نے اسمبلیوں کی بحالی کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے رولنگ کیس میں آئین کی درست تشریح کی۔ ڈی جی خان سیمنٹ کیس میں اہم فیصلہ دیا۔ سیاسی لیڈر شپ کو بات چیت کرنی چاہیے۔ عدلیہ قانون کی حکمرانی عدلیہ کا فوکس ہے۔ سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے۔ سیاسی مسائل کا حل مزاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ کمزور اور پسے طبقہ کے حقوق کو عدلیہ نے اپنے فیصلوں سے محفوظ کیا۔ مذہبی ہم آئنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے عدلیہ نے وفاقی حکومت کو احکامات جاری کیے۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ بار فیصلہ سے نظریہ صرورت کا راستہ بند کردیا۔ عدم اعتماد کی تحریک میں قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا۔ سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا غیر آئینی قرار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے آئین سے متصادم رولنگ دی۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنخاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیکر آئین کا نفاذ کیا۔عدلیہ نے بڑھتی آبادی پر ازخود نوٹس لیا۔
Comments are closed.