سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا تجربہ اچھا نہیں رہا،چیف الیکشن کمشنر
شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ہراختیار استعمال کرے گا،تمام فریقین بے ضابطگیوں کے ثبوت لیکر آئیں سب کو سنیں گے،پنجاب اور اسلام آباد میں بھی جلد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔الیکشن کمیشن بےضابطگیوں پرسخت سزائیں دیتا ہے۔بدقسمتی سے کچھ مقامات پر الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیئے جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سماعت کے دوران ریمارکس
اسلام آباد : کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا تجربہ اچھا نہیں رہا،شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ہراختیار استعمال کرے گا،تمام فریقین بے ضابطگیوں کے ثبوت لیکر آئیں سب کو سنیں گے،پنجاب اور اسلام آباد میں بھی جلد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔الیکشن کمیشن بےضابطگیوں پرسخت سزائیں دیتا ہے۔بدقسمتی سے کچھ مقامات پر الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھ دیئے جاتے ہیں۔
دوران سماعت جماعت اسلامی کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام نہیں لیکن بےقاعدگیاں ہوئیں۔6 یوسیز کی نشاندھی الیکشن کمیشن کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔گنتی کے دوران 2 ہزار ووٹوں کی غلط گنتی کی۔ گنتی میں 700 ووٹ زیادہ دکھائے گئے۔جاری شدہ فارم 11 میں سنگین غلطیاں اور بےضابطگیاں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فارم 11 سب سے اہم دستاویز ہے۔۔۔سراج الحق اور حافظ نعیم الرحمن نے مجھ سے رابطہ کیا۔فارم 11 جاری کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے سخت ہدایات جاری کیں۔جماعت اسلامی نے اپنے طور پر نتائج مرتب کیے۔فارم 11 میں جو غلطیاں ہیں اس کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔وکیل جماعت اسلامی نے کمشین کو بتایا کہ اورنگی ٹائون یوسی 11 میں جماعت اسلامی کے تین ہزار ووٹ کم کیے گئے۔وکیل پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ابھی تک حتمی نتائج مرتب ہی نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن حتمی نتائج فوری جاری کرے۔جماعت اسلامی چاہتی ہے جو فارم 11 انکے ہاتھ میں ہیں اس پر نتیجہ بنے۔الیکشن کمیشن نے براہ راست اعتراضات سننے ہیں تو الیکشن ٹریبونلز کو بند کردیں۔ایسی روایت نہ بنائی جائے کہ ہر درخواست الیکشن کمیشن پہنچ جائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل، آر او اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کا پتہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ سرکاری افسران ہر اعتماد نہیں۔ثابت ہوا کہ سرکاری افسران نے دانستہ گڑبڑ کی تو افسران کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
Comments are closed.