اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کی اجازت دے دی ہے، ریکارڈ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کابینہ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ ریلیز (declassify)کرنے کی اجازت دے دی یہ ریکارڈ انشاءاللہ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پہ پوسٹ کر دیا جائے گا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 9, 2023
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا ریکارڈ بہت جلد کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.