وفاقی حکومت نے کل اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
وزیراعظم آفس نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو گزٹ چھٹی ہوگی۔ اقبال ڈے پر عام تعطیل کو ختم بھی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وزیر داخلہ چودھری نثار کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ نومبر علامہ اقبال کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 9 نومبر کی یوم اقبال کے موقع پر چھٹی بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 9 نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے کہا کہ یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو گزٹ چھٹی ہوگی۔ اقبال ڈے پر عام تعطیل کو ختم بھی مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وزیر داخلہ چودھری نثار کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ماہ نومبر علامہ اقبال کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ماہ علامہ اقبال پر پروگرامز کی انعقاد سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی کی سربراہی سینیٹراقبا عرفان صدیقی کریں گے۔کمیٹی پورے ماہ کے پروگرام تشکیل دے گی۔ 22 رکنی کمیٹی تین روز میں پروگرام تشکیل دینے کی پابند ہوگی۔ کمیٹی میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے
Comments are closed.