سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع، نومبر میں آر پار ہوجائے گا، شیخ رشید
جس طرح وزیر قانون سےاستعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائےگی، ارشد شریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔ جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کیخلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے، شیخ رشید کا ٹویٹ
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔ نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔ نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سےاستعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سےالیکشن کی تاریخ لی جائےگی۔غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔
سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ ارشد شریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔ جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کیخلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ جسےایئرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تو اسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی۔
Comments are closed.