پاکستان کا مستقبل اب روشن، پی ٹی آئی کراچی بلدیاتی الیکشن جیتے گی، مسرت جمشید

اب ان جماعتوں کو عوام کبھی کراچی کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور اب 90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہوگا، ن لیگ اس وقت سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی، مسرت جمشید چیمہ کا ٹویٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف انشاء اللہ یقینی کامیابی حاصل کرے گی، ایم کیو ایم کی بدمعاشی اور دھمکیوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ رات گئے دھاندلی کی متعدد کوششیں ناکام بنائی گئیں، اب ان جماعتوں کو عوام کبھی کراچی کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے اور اب 90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہوگا، ن لیگ اس وقت سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا لیڈر ملک سے مستقل طور پر بھگوڑا ہو چکا ہے اور باقی زندگی وہ الطاف حسین کے ساتھ لڈو کھیل کے گزارے گا، انشاءاللہ اب پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

Comments are closed.