پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد : پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کیلئے نئے کاغذات نامزدگی نہیں وصول کئے جائیں گے، پرانے شیڈول کے تحت فائل کاغذات نامزدگی پر ہی اعتراض عائد کیا جا سکے گا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہو گی، کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہو گی، الیکشن ٹریبونل17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔

امیدواروں کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی، امیدواروں کو انتخاباتی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔

Comments are closed.