حکومت نے اسلحہ لائسنس پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

وزارت داخلہ نے نئی پالیسی مرتب کرکے ویٹ کیلئے وزارت قانون کو ارسال کردی ہے۔ وزارت قانونی سے نئی پالیسی ویٹ ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نئی پالیسی مرتب کرکے ویٹ کیلئے وزارت قانون کو ارسال کردی ہے۔

حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کو عام لوگوں تک جاری کرنے کی پالیسی تیارکر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق لائسنس فیس میں اضافے کے ساتھ فائلر اور نان فائلر کیلئے فکس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ غیر ممنوعہ بور لائسنس کی فیس نان فائلر کیلئے ایک لاکھ اور فائلر کیلئے پچاس ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممنوعہ بور کی فیس فائلر کیلئے ایک لاکھ ،نان فائلر کیلئے دولاکھ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ وزارت داخلہ نے نئی پالیسی مرتب کرکے ویٹ کیلئے وزارت قانون کو ارسال کردی ہے۔ وزارت قانونی سے نئی پالیسی ویٹ ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

Comments are closed.