اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عیدالفطر سے قبل ہی مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرا کر مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 78 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رکھی گئی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
Comments are closed.