حکومت کا نئی مردم شماری کے نتائج تک عام انتخابات نہ کرانے پر غور

نئی مردم شماری یکم فروری سے اکتیس مارچ تک جاری رہے گی،مردم شماری کے نتائج اپریل میں جاری ہوں گے۔

اسلام آباد : وفاقی حکومت نئی مردم شماری کے نتائج تک عام انتخابات نہ کرانے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کے التوا کے لئے عدالت سے رجوع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کا انتخاب کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ حکومت نئی مردم شماری کے نتائج تک انتخابات نہ کرانے پر غور کر رہی ہے۔ نئی مردم شماری یکم فروری سے اکتیس مارچ تک جاری رہے گی،مردم شماری کے نتائج اپریل میں جاری ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کے التوا کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی۔

Comments are closed.