حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو
سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔ عوام کو مایوس نہیں کریں گے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے۔ عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
Comments are closed.