حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی، عمران خان

اس وقت نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الٰہی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعلیٰ بن جائیں یا وزارت اعلیٰ نہ چھوڑیں مگر انہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی،عمران خان کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبورہوجائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کہ اس وقت دو مہینے بھی بہت دور لگ رہے ہیں، میری پیشگوئی ہے کہ جو بھی ہوجائے یہ حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی، یہ حکومت آکشن سے آئی ہے الیکشن سے نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الٰہی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعلیٰ بن جائیں یا وزارت اعلیٰ نہ چھوڑیں مگر انہوں نے ہم سے وفاداری نبھائی، ہمیں وفاداری واپس دینا تھی اور وہ اس طرح ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائیں اور ہماری پارٹی کا حصہ بن جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ اس وقت نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔

Comments are closed.