بھارتی فوج او ر’را’ جعلی مقابلوں کی ماہر، منشیات اور سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی
پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی، 26فروری 2019 کو بی جے پی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت پہلے بھی کئی بار یہ حربے آزما چکا ہے، دی وائر
اسلام آباد : پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارت کی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی فوج اور را ایجنسی جعلی مقابلوں اور منشیات سمگلنگ میں بھی ملوث نکلی۔
بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنی ہی عوام کو بیوقوف بنانے میں پیش پیش ، بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر سمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا ، بعد ازاں اسے آپریشن کا نام دے کر پاکستان کا نام لگا کر آپریشن میں ملوث افسران کو ہتھیار اور اچھی رپورٹ سے بھی نوازا جاتاہے ۔
بھارتی فوج، را اور جموں کشمیر پولیس کے درمیان مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے اور خوشامد کے چکر میں اپنے ہی ہتھیار سمگل کر کے آزادی پسندوں کے سر منڈنے لگی۔جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان بن چکے ہیں ، عصمت دری، بے گناہ شہریوں کو قتل، خودکشیوں اور گلوان سے پسپائی نے ہندوستانی فوج کو اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال پر مجبور کردیا۔بھارتی فوج اپنے ہی سینئر افسران کو دھوکہ دینے لگی ، فوجی افسران نے اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ، بھارتی فوجی افسران پروموشن، تمغوں اور رپورٹ کے چکروں میں کشمیریوں کے خون سے کھیلنے لگ گئے ۔
دوسری جانب سی آئی ڈی کشمیر کا پولیس سر براہ کو مراسلہ بھی منظر عام پر آگیا ، مراسلے میں لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر کیاگیا ہے۔ 16 جنوری 2021 ” دی وائر” کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی، 26فروری 2019 کو بی جے پی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا، پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بھارت پہلے بھی کئی بار یہ حربے آزما چکا ہے ۔
Comments are closed.