جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج عامر فاروق کے نام غور کرنے کے بعد ان کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج عامر فاروق کے نام غور کرنے کے بعد ان کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس عامر فاروق جنوری 2015 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔
Comments are closed.