لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کےخلاف کارروائی سے روک دیا
عدالت نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کےلئے کارروائی کےخلاف الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کےلئے الیکشن کمیشن کو کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔
جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست پرسماعت کی۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے خلاف کارروائی کوچیلنج کیا تھا۔عمران خان نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کومعطل کیا جائے۔
Comments are closed.